Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی سیکریٹری اسکیم؛ اے آئی کی مدد سے مارکو روبیو بن کر امریکی اور غیر ملکی حکام کو لوٹنے کی کوشش

Updated: July 09, 2025, 10:05 PM IST | Washington

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ جعل سازی ناکام رہی۔ اس کے باوجود، محکمہ نے ”حکمت سے کام لیتے ہوئے“ تمام ملازمین اور بیرون ملک موجود حکام کو خبردار کرنے کا فیصلہ کیا۔

Marco Rubio. Photo: INN
مارکو روبیو۔ تصویر: آئی این این

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سفارت خانوں اور غیر ملکی حکام کو خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر منحصر ٹیکنالوجی کی مدد سے اسٹیٹ سیکریٹری مارکو روبیو اور ممکنہ طور پر دیگر عہدیداروں کی نقالی کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ امریکی حکام کی جانب سے یہ وارننگ، ۲ سینئر عہدیداروں اور گزشتہ ہفتے تمام سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو کیبل کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔ 

حال ہی محکمہ نے دریافت کیا کہ روبیو کا روپ دھارنے والے ایک جعلی شخص نے کم از کم تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی سینیٹر اور ایک گورنر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد ۳ جولائی کو یہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ کیبل میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ اس واقعے سے آگاہ ہے اور فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ تاہم اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دھوکہ باز نے جعلی روبیو بن کر ٹیکسٹ، سگنل اور وائس میل کے ذریعے کن شخصیات سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: درجنوں ممالک نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ محکمہ اپنی معلومات کی حفاظت کی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے مقصد سے محکمے کی سائبر سیکیوریٹی پوزیشن کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ محکمہ نے ”سیکوریٹی وجوہات“ اور جاری تحقیقات کی وجہ سے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ کیبل میں مزید گیا ہے کہ اس مہم سے محکمے کو کوئی براہ راست سائبر خطرہ نہیں ہے، لیکن اگر ہدف بنائے گئے افراد سمجھوتہ کرتے ہیں تو کسی تیسرے فریق کے ساتھ شیئر کی گئی معلومات بے نقاب ہو سکتی ہے۔

محکمہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ جعل سازی ناکام رہی اور ”زیادہ نفیس نہیں“ تھی۔ اس کے باوجود، محکمہ نے ”حکمت سے کام لیتے ہوئے“ تمام ملازمین اور بیرون ملک موجود حکام کو اس کے تعلق سے خبردار کرنا اور مشورہ دینا مناسب سمجھا، خاص طور پر جب غیر ملکی عناصر کی جانب سے معلومات کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK